عمران خان کے نئے پاکستان میں احتساب سب کے لیے یکساں ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں احتساب سب کے لیے یکساں ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیب کو تشکیل دینے والے کرپشن کا جواب نہ دے سکنے کے بعد احتساب کے عمل پر ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ اپوزیشن یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ صرف انکا احتساب ہو رہا ہے ، 90 کی گھٹیا سیاست والے دن گئے، عوام آپکی اصلیت جان چکی ہے ، نااہل درباری ہر روز میڈیا پر پراپیگنڈوں کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، بطور وزیرِ پیٹرولیم موصوف نے ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دیا۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل کا 15 برس کے لیے ٹھیکہ دینے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ، جولائی2020 میں 2 ڈالر اور اپریل 21 میں 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو کاسودا کیا گیا ، تحریک انصاف نے 10 سالہ معاہدہ 10.2 فیصد پر کیا ، پی ٹی آئی حکومت نے ن لیگ سے تقریباً 25 فیصد سستا معاہدہ کیا ، پی ٹی آئی کا کیا گیا معاہدہ جنوری 2022 سے شروع ہو رہا ہے۔

The post عمران خان کے نئے پاکستان میں احتساب سب کے لیے یکساں ہے، ڈاکٹر شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email