پی ٹی آئی کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، ثمر بلور

عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی ثمر بلور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی ثمر بلور کا پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ایشو پر اپنی بھرپور آواز اتھائے گیں۔

ثمر بلور کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف ملنے کے بجائے اس کی زندگی مزید مشکل بنیادی ہے۔

خاتون رکن صوبائی اسمبلی ثمر بلور کا  مزید کہنا تھا کہ بی آر ٹی بس سروس اور دیگر منصوبے بھی خسارے پر چل رہے ہیں۔

The post پی ٹی آئی کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، ثمر بلور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email