پاک فوج نے ہمیشہ کھیلوں کی حمایت کی ہے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ کھیلوں کی حمایت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے اتھلیٹس کی کوششوں کوسراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایتھلیٹس کی اولمپکس میں شرکت سے قوم بالخصوص نوجوان متاثر ہوئے ہیں، عالمی سطح کے کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی ملک کے لیے فخر کا باعث ہے ، پاک فوج تمام کھلاڑیوں کو مستقبل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑیوں میں ارشد ندیم،طلحہ طالب،حوالدارمحمد خلیل اختر،سپاہی گلفام جوزف شامل تھے ، تمام کھلاڑیوں نے ان کی کوشش کو سراہنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

The post پاک فوج نے ہمیشہ کھیلوں کی حمایت کی ہے،آرمی چیف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email