وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان تیزی سے فلاحی ریاست کی جانب بڑھ رہا ہے، زاہد حسین کاظمی

تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر زاہد حسین کاظمی  نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تیزی سے فلاحی ریاست کی جانب بڑھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر زاہد حسین کاظمی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے ملکی مجموعی سیاسی صورتحال ، تنظیمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ آزاد جموں و کشمیر انتخابات میں تاریخی کامیابی کے بعد حکومت سازی پر بھی وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

زاہد حسین کاظمی کا کہنا تھا کہ پیچیدہ علاقائی و سیاسی صورتحال میں وزیراعظم قوم کو بہترین قیادت فراہم کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا وزیراعظم کے فلسفہ امن اور تنازعات کے بذریعہ بات چیت حل کے نظریے کی اہمیت سمجھ رہی ہے جبکہ مؤثر اور جامع حکمت عملی کے باعث کلیدی معاشی اشارے بہتری کی خبر دے رہے ہیں۔

زاہد حسین کاظمی کا کہنا تھا کہ کروناء جیسی عالمی وباء میں حکومت نے عوام کی زندگیوں اور روزگار دونوں کا بے مثال تحفظ کیا،جبکہ احساس پروگرام اور صحت کارڈ سماج کے نادار طبقے کیلئے سائبان بن چکے ہیں۔

تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر زاہد حسین کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ  کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تحریک انصاف بڑے پیمانے پر کامیابی سمیٹے گی۔

The post وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان تیزی سے فلاحی ریاست کی جانب بڑھ رہا ہے، زاہد حسین کاظمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email