سرکاری ملازمین کیلئے انتہائی بُری خبر؛ حکومت نے انتہائی اہم فیصلہ کرلیا

حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین نا لگوانے والے افراد اور سرکاری ملازمین کے  حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کمشنر لاہور کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کورونا ویکسینیشن نا کروانے والے تمام شہریوں سمیت  سرکاری ملازمین کے لئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

لاہور کمشنر کی جانب سے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلے کے مطابق کورونا ویکسینیشن نا کروانے والوں شہریوں  پرشاپنگ مالز اورتفریحی مقامات   کے دروازے بند ہوں گے۔

اسکے علاوہ سرکاری ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ  کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ  پولیس کی سربراہی میں  خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف حرکت میں  آئیں گی۔

The post سرکاری ملازمین کیلئے انتہائی بُری خبر؛ حکومت نے انتہائی اہم فیصلہ کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email