ماہ اگست میں برآمدات میں گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 43 فیصد اضافہ ہوا، عبدالرزاق داؤد

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ماہ اگست میں برآمدات میں گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 43 فیصد اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اگست 2021 میں کل برآمدات کا حجم 2 ارب 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا، اگست 2020 میں کل برآمدات 1 ارب 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی تھیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ برآمدات ہدف کے مقابلے میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم رہیں، اگست میں برآمدات کا ہدف 2 ارب 40 کروڑ ڈالر رکھا گیا تھا۔

The post ماہ اگست میں برآمدات میں گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 43 فیصد اضافہ ہوا، عبدالرزاق داؤد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email