گورنر پنجاب کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانولے سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پاک امر یکہ تعلقات ‘دہشت گردی کے خاتمے’ امن قیام سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی ہے، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل اور وہاں مظالم کا خاتمہ ضروری قرار دیدیا ہے۔

ملاقات میں گور نر چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگر دی کے خاتمے اور امن کیلئے سب سے زیادہ قربانیں دی ہیں، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں پاکستانی ترقی کیلئے امریکی کردار قابل تعریف ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے نئے سپیشل اکنامک زونز بھی بنا رہے ہیں، پاکستان افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے،ہم دسمبر 2021 آب پاک اتھارٹی کے تحت 8 ملین لوگوں کو صاف پانی فراہم کریں گے۔

دوسری جانب امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانولے نے ملاقات مین کہا کہ تعلیم اور صحت دیگر شعبوں میں ترقی اور امن کے قیام کیلئے امریکہ پاکستان کیساتھ ہے۔

The post گورنر پنجاب کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email