فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی نوشہرہ، پشاور اور مردان میں کاروائیاں

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے نوشہرہ، پشاور اور مردان میں کاروائیاں کی۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے نوشہرہ کلاں میں غیر معیاری مشروبات کی فیکٹری پر چھاپا مارا جہاں، فیکٹری سیل کردی گئ جبکہ فیکٹری سے 3 ہزار لٹر سے زائد غیر معیاری مشروبات بھی برآمد لی گئ.

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ  یونٹ سے 150 کلو سے زائد کیمکلز اور پیکجنگ میٹریل ضبط کرلیا گیا۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ  انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور میں بیکری یونٹ پر چھاپا مارا گیا جہاں، بیکری میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جاری تھی جبکہ پروڈکشن ایریا بھی سیل کردیا گیا۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ  مردان میں انسپکشن کے دوران مختلف دکانوں سے 100 لٹر سے زائد غیر معیاری مشروبات بھی برآمد ہوئی ہے۔

The post فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی نوشہرہ، پشاور اور مردان میں کاروائیاں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email