میٹرو بس ملازمین کا احتجاج چھٹے روز میں داخل

میٹرو بس ملازمین کا احتجاج  آج  چھٹے روز میں داخل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق البیراک نے تمام ملازمین کو نوکری سے برخاست کرنے کے لیٹرز جاری کر دئیے جس پر ملازمین نے بسیں گجومتہ ڈپو میں بند کرکے دھرنا دے رکھا ہے۔

میٹرو بس ملازمین کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین برائے مزدور کے تحت ہمیں گریجویٹی، اور تمام واجبات ادا کئے جائیں۔

میٹرو بس ملازمین کا مزید کہنا تھا جب تک مطالبات پورے نہیں کئے جاتے احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

The post میٹرو بس ملازمین کا احتجاج چھٹے روز میں داخل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email