ایف بی آر نے گزشتہ دو ماہ کے دوران 850 ارب روپے اکٹھے کیے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے گزشتہ دو ماہ کے دوران 850 ارب روپے اکٹھے کیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ محال جمع کرنے کے حوالے سے خوشخبری ہے کہ ایف بی آر نے جولائی و اگست 2021 میں 850 ارب اکٹھے کیے جو اس کے ہدف سے 23 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران جمع ہونے والے محال میں 51 فیصد نمو کی علامت ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ٹیکس وصولی کی موجودہ شرح سے 5 ہزار 829 ارب کی وصولیت کا سالانہ ہدف باآسانی حاصل ہوجائے گا۔

The post ایف بی آر نے گزشتہ دو ماہ کے دوران 850 ارب روپے اکٹھے کیے، وزیر اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email