علالت میں مبتلا عمر شریف کی نئی تصاویر نے مداحوں کو اداس کردیا

پاکستان کے لیجینڈری کامیڈی آرٹسٹ عمر شریف جنہوں نے اپنی تمام تر زندگی لوگوں کو  ہنسانے اور ان کے چہروں پر مسکراہٹے بکھیرنے میں گزاردی، آج ان کی کچھ تصاویر نے مداحوں کو بہت افسردہ کردیا ہے۔

یوں تو ہم سب ہی جانتے ہیں کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف طویل عرصے سے علالت میں مبتلا ہیں لیکن ان کی حالیہ تصویر نے مداحوں کو افسردہ اور پریشان کردیا ہے۔

حال ہی میں عمر شریف کی جو تصاویر سامنے آئی ہیں ان میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہ عمر شریف ویل چیئر پر بیٹھے ہوئے ہیں، ان کی آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے موجود ہیں، جب کہ ان کے چہرے پر داڑھی بھی کافی بڑھی ہوئی ہے۔

عمر شریف کی یہ حالت دیکھ کر سوشل میڈیا پر ان کے مداح عمر شریف کی صحت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

The post علالت میں مبتلا عمر شریف کی نئی تصاویر نے مداحوں کو اداس کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email