کراچی میں آج سے بارش کا امکان

 شہر قائد میں آج اور کل درمیانی درجے کی بارش کا امکان بتایا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے ہوا کے کم دبا ؤ کا سسٹم صوبہ سندھ میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث شہر میں آج اور کل درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

اسکے علاوہ آج سے شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہوکر 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں بارشوں کا سلسلہ 3 ستمبر تک جاری رہے گا۔

The post کراچی میں آج سے بارش کا امکان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email