افغانستان سے نکلنے میں امریکیوں کو دوحہ میں مدد فراہم کریں گے، جین ساکی

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے نکلنے میں امریکیوں کو دوحہ میں مدد فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے خطاب کے بعد وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی سفارتی دفتر کھولا جارہا ہے، افغانستان سے نکلنے میں امریکیوں کو دوحہ میں مدد فراہم کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے مزید کہا کہ افغان فوج اور اشرف غنی امریکی توقعات پر پورا نہیں اترے۔

The post افغانستان سے نکلنے میں امریکیوں کو دوحہ میں مدد فراہم کریں گے، جین ساکی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email