پاکستان ریلوے کے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اقدامات

این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں

         تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق عوام کی آگاہی کے لیے پاکستان ریلوے نے اسٹیشنوں کی حدود میں پوسٹرز اور بینرز آویزاں کر دیے ہیں۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر 2021 تک ویکسینیشن کی کم از کم ایک ڈوز اور 15 اکتوبر تک مکمل ڈوز ٹرین اسٹاف اور اسٹیشن حدود عملہ کولگوانا ضروری ہے۔

ترجمان ریلوے نے مزید بتایا ہے کہ 15ستمبر کے بعد ویکسینیشن نہ کروانے والے مسافروں کو ٹکٹ جاری نہیں کیے جائیں گے، اگر کوئی مسافر ٹکٹ چیکنگ کے دوران بغیر ویکسینیشن کے شناخت ہوگیا تو ٹکٹ چیکر اور متعلقہ اسٹاف کے خلاف کارروائی بھی ہوگی۔

واضح رہے کہ ویکسینیشن موبائل ٹیمیں اسٹیشنوں پر موجود ہوں گی۔

The post پاکستان ریلوے کے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اقدامات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email