یاسر حسین نے اپنی بیگم اور بچے کی ویڈیوز شیئر کردیں

پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر حسین اور اداکارہ اقراء عزیز کے ہاں ایک ننھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے پوری انڈسٹری میں چرچے ہیں۔

اس جوڑی نے اپنے بیٹے کا نام ’کبیر حسین‘ رکھا ہے اور اپنے بیٹے کی تصویر بھی سوشل میڈیا ر پوسٹ کرتے رہتے ہیں لیکن اس میں بچے کی شکل واضح نہیں ہوتی ہے۔

اسی طرح حال ہی میں اداکار یاسر حسین نے اپنی بیگم اقراء عزیز اور بیٹے کبیر حسین کی 2 الگ الگ ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

یاسر حسین کی جانب سے شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں اقراء عزیز اپنے بیٹے کے ساتھ گنگنانے میں مصروف ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ کبیر حسین کے ساتھ تلاوت قرآن پاک سن رہی ہیں۔

یاسر حسین میں لکھا ہے کہ ’ ہمیشہ ماں کا رتبہ بہت بڑا ہے‘۔

ان ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے یاسر حسن نے لکھا ہے کہ ’اگر میں نے دیکھ لیا ہوتا کہ ایک ماں اپنے بچے کو کیسے پالتی ہے تو میں کبھی اپنی والدہ سے نظریں ملا کر بات کرپاتا‘۔

قبل ازیں یاسر حسین نے اقراء عزیز کی کچھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں جس میں وہ کبیر حسین کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

اس سے قبل اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے اپنے بیٹے کے ہمراہ سوتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

ان تصاویر میں اقراء عزیر کو کبیر حسین کا ڈائپر بدلتے ہوئے بخوبی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر میں کبیر حسین کا چہرہ تو نہیں دیکھا جاسکتا ہے البتہ یاسر حسین نے پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’میں بالکل کبیر حسین کی طرح سوتا ہوں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

The post یاسر حسین نے اپنی بیگم اور بچے کی ویڈیوز شیئر کردیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email