چترال کے بالائی علاقے داڑوم گول (برنس) میں سڑک حادثے میں ایک شخص جان بحق

چترال(زیل نمائندہ)چترال کے بالائی علاقے بونی روڈ پر بَرنس گاؤں میں داڑوم گول کے مقام پر سڑک حادثے میں ایک شحص جان بحق ہوا ہے۔ کوغذی پولیس کے مطابق بونی سڑک پر ایک XLI No 6067 کافی گہرے کھائی میں گرگیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شحص جو گاڑی کا ڈرائیور تھا موقع ہی پر جان بحق ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی کافی گہرے کھائی میں دریا کے کنارے گر چکا ہے مگر یہ معلوم نہیں کہ یہ گاڑی کہاں جارہی تھی۔
مرنے والے کے شناختی کارڈ سے اس کی شناحت ہوئی ہے جس کے مطابق اس کا نام واحد گل ولد تازہ گل سکنہ ضلع دیر بالا ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر اسے ضروری کاروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ چترال بھر کی سڑکیں انتہائی خطرناک ہیں کیونکہ زیادہ تر سڑکیں دریا کے کنارے گزرتے ہیں جہاں دریا کی جانب کوئی حفاظتی دیوار یا تو ہوتا نہیں ہے یا وہ ٹوٹ کر ختم ہوا ہے۔ سڑک کی بیچ میں کھڈے اور بڑے پتھر بھی مسائل درپیش کررہے ہیں جس کی باعث اس قسم کے حادثات پیش آتے ہیں۔ تین روز قبل بھی اس سڑک پر ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں نو افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوئے تھے۔
چترال کے سیاسی اور سماجی طبقہ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چترال کی سڑکوں کی حالت کو بہتر بنایاجائے اور جو پچاس کروڑ روپے کی اعلان ہوا تھا کہ چترال کی خوبصورتی پر خرچ ہوں گے اسے فوری جاری کرکے ان سڑکوں پر کام شروع کی جائے تاکہ آئے روز اس قسم کے حادثات سے بچا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email