لاسپور (زیل نمائندہ) لاسپور اپنے قدرتی وسائل ، آبی ذخائر اور سیاحتی مقامات کے حوالے سے نمایاں مقام کے حامل ہے ۔ شندور اس وادی میں واقع ہونے کی وجہ سے اس کی سیاحتی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔اور اس حوالے سے مستقبل کے لئے اقتصادی پلاننگ ناگزیر ہے ، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی چترال کے رہنما اور سماجی کارکن اسرار صبور نے ڑاسپور ایل ایس او کے اراکین اور منتخب ممبران ویلج کونسلز کی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڑاسپور میں مربوط ترقی کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کے حوالے سے جشن شندور کے بعد ہم دوبارہ ڑاسپور کے دورے پر آرہے ہیں جس میں جشن شندور کو یہاں کے لوگوں کے لئے اقتصادی مواقع میں تبدیل کرنے یہاں زراعت کے شعبے میں کام کرنے اور یہاں کی ٹوریسٹ پوائیٹس اور ٹریک کو ڈسکور کرنے کے لئے لائحہ عمل تیا ر کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڑاسپور ایل ایس او کے نمائندگان نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ جشن شندور کے بعد علاقے میں پڑے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا کوئی بندوبست نہیں کیا جاتا جسے کھا نے کے بعد ہمارے مال مویشی ہلاک ہورہے ہیں لہذا اس سال جشن شندور کے موقع پر صفائی اور جشن کے بعد وہاں پڑنے والے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے انتظامیہ ڑاسپور ایل ایس او کو ساتھ لے کر لائحہ عمل اختیار کیا جائے جس کے ساتھ اسرار صبور نے اصولی طور پر اتفاق کرتے ہوئے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کا بھی فیصلہ کیا
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023