بونی (زیل نمائندہ) بونی شندور روڈ اور مستوج بروغل روڈ کی خستہ حالی کے خلاف عوام ڑاسپور، یارخون اور مستوج آج مستوج پل میں احتجاجی دھرنا دئیے ہوئے ہیں ۔ اس سے قبل عوام مستوج بازار میں جمع ہوئے اور وہاں سے جلسے سے شکل میں مستوج پل آکر مین شندور روڈ کو بلاگ کرکے دھرنا دیا اور یہ دھرنا یا حال جاری ہے۔ دھرنے کے شرکاء نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ ہمارا دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ وفاقی حکومت یا صوبائی حکومت کا کوئی ذمہ دار بندہ ان سڑکوں کی پختگی کے حوالے سے ہمارے سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں کرتے ۔ مقریرین کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہ ہوا تو جشن شندور کے موقع پر مکمل روڈ بلاگ کیا جائے گا اور کسی کو بھی جشن شندور میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مقریرین نے چترال پولو ایسوسی ایشن سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے کے وسیع تر مفاد میں ان روڈوں کی تعمیر ہونے تک جشن شندور کے بائیکاٹ کا اعلان کردیں۔ جبکہ عوام گلگت بلتستان اور وہاں کے پولو ٹیموں سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ یہاں کے عوام سے ہمدردی کے اظہار کے طور پر اس سال جشن شندور کے بائیکاٹ کا اعلان کردیں ۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023