خود اپنے گھر میں بھی ہارنے والے دوسروں کو سیاسی یتیم کہتے ہیں۔ حبیب

مستوج (زیل نمائندہ) دوسروں کو بار بار سیاسی یتیم کہنے والے عبدالطیف جنرل الیکشن اور پھر بلدیاتی الیکشن میں اپنے گھر میں بھی ہار گئے مگر وہ دوسروں کے لئے لعن طعن کے سلسلے کو بند نہیں کیا۔ اگر ان کا حالیہ عوام دشمن سلسلہ جاری رہا تو یہ ان کے لئے ٹھیک نہیں رہے گا،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل مستوج کے سابق جنرل سیکرٹری اور 2015ء کے بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل کے امیدوار حبیب اللہ نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عبدالطیف نے کبھی بھی عوامی مفاد کی بات نہیں کی ۔ جب علاقے میں بجلی کا شدید بحران تھا اور عوام اس کے خلاف احتجاج کررہے تھے تو موصوف عوام کی آواز میں آواز ملانے کے بجائے منفی سیاست اور عوام کے خلاف بیانات دیتے رہے اور اب جبکہ بجٹ میں بونی شندور روڈ اور مستوج بروغل روڈ پر کام کے آثار نظر نہیں آئے تو ہم نے اس سلسلے میں تحریک چلانے کا اعلان کیا اور اب ایک بار پھر بڑے سیاسی یتیم اور اپنے گھر میں بھی بدترین شکست کھانے والے عبدالطیف عوام کے خلاف بیانات دے رہے ہیں جو ان کے عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے سوال پوچھا کہ کیا کبھی عبدالطیف نے عوام کے مفادات کے لئے کام کیا ہے ۔۔؟؟ جبکہ بیار کے تینوں یوسیز نے 2018ء کے انتخابات میں انہیں بھرپور انداز سے ووٹ دیا تھا مگر انہوں نے عوام کو نہ صرف مایوس کیا بلکہ عوام کے خلا ف سازشوں میں مصروف ہے۔ حبیب اللہ نے متنبہ کیا کہ اگر عبدالطیف نے اپنے حالیہ بیان پر میڈیا کے تھرو عوام ڑاسپور، مستوج اور یارخون سے معافی نہیں مانگی تو آئیندہ کے لئے ان علاقوں میں قدم رکھنا ان کے لئے درکنار ہوگا اور ہم ان کے ساتھ وہ سلوک کریں گے جن کا انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email