عبدالطیف، فیس بک اور صارفین کی تنقید

فیس بک جہاں صارفین کو اپنے احوال اور معلومات دوسروں کے ساتھ شئیر کرنے کے لیے پیلٹ فارم مہیا کرتا ہے وہاں اپنے لیڈران سے متعلق شکایات بھی کرتے ہیں۔ کچھ تو اس حد تک جاتے جو تنقید کے زمرے میں آتا ہے۔ گذشتہ دنوں مستوج کے باسیوں نے شندور فیسٹیول 2019 کے اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ دھمکی دی تھی کہ اگر مستوج شندور روڈ پر کام شروع نہ کیا گیا تو وہ روڈ بلاک کریں گے۔ اس کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی قائد عبدالطیف کا ایک بیان سامنے جس میں انہوں نے اس احتجاجی دھمکی کو ہوا میں اُڑاتے ہوئے کہا تھا کہ روڈز کے نام پر سیاسیت نہ چمکائی جائے۔

سوشل میڈیا کی معروف ویب سائیٹ موصوف کی بیان کا شئیر ہونا تھا کہ کئی ایک صارفین نے اسے اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک صارف لکھتے ہیں۔

"اسے بھی ریشن بجلی گھر کی طرح جلدی پورا کرنا”

جبکہ دوسرا صارف لکھتے ہیں

"انہیں شرم کیونکر نہیں آتی۔ کہ چترال کے تمام بڑے پروجیکٹ مراد سعید سوات شفٹ کررہا ہے جبکہ یہ چترال کے لیے بات ہی نہیں کر رہے ہیں”

موخر الذکر صارف نے موصوف سے منسوب مبینہ لیک ویڈیو میں سے بھی کچھ الفاظ کو اپنے پوسٹ کا حصہ بنایا ہے۔

اس کے حق میں رائے دینے والوں کی تعداد گوکہ کم ہے لیکن ان کے پاس دلیلیں کم ہیں جبکہ انہوں نے ماضی کے حکمرانوں کے غلطیوں کو ہی شمار کرارہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email