معروف صحافی ظہیر الدین اتفاق ِ رائے سے چترال پریس کلب کے دوبارہ صدر منتخب

چترال پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2019ء مکمل ہوگئے جس میں اتفاق رائے سے  روزنامہ ڈان سے منسلک  معروف صحافی ا  ظہیرالدین صدر منتخب ہوگئے۔ دیگر عہدیداروں میں عبدالغفار (روزنامہ جہاد) جنرل سیکرٹری، سیف الرحمن عزیز (سماء ٹی۔وی)سینئر نائب صدر، میاں آصف علی شاہ کاکا خیل (پی ٹی وی) نائب صدر، نورافضل خان (روزنامہ آج) فنانس سیکرٹری اور سید نذیر حسین شاہ (روزنامہ اُمت) آفس سیکرٹری چن لیے گئے۔ پیر کے روز منعقدہ انتخابی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سال کی کابینہ کو برقرار رکھا جائے گا ۔ اس موقع پر صدر ظہیرالدین نے دوبارہ اعتماد کرنے پر اراکین پریس کلب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیاکہ وہ ان کی توقعات پر پورا اُترنے اور چترال میں صحافی برادری کو درپیش مشکلات حل کی کوشش کریں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email