علی رضا نے ارود تقریری مقابلے میں صوبائی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی

سوات : (ایم۔فاروق)تفصیلات کے مطابق ماہ اکتوبر ۲۰۱۸کو نیب آفس پشاور میں ہونے والے مختلف اضلاع کے سکولوں کے طلباء کے مابین ہونے والی اردو تقریری مقابلے جس کا موضوع تھا ” بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کا کردار”  میں گورنمنٹ ہائی سکول کوغذی کے طالبعلم علی رضا نے صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ واضح رہے کہ موصوف پہلے سال کی طرح اس سال بھی چترال میں ہونے والی ضلعی سطح کی اردو تقریری مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد صوبائی سطح کی تقریری مقابلوں کے لیے  منتخب ہوا تھا اور صوبائی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی،  بہترین کارکردگی کا مظاہر کرنے پر  علی  رضا کو آج سوات میں انعامات سے نوازا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email