ماہنامہ شندور کے چیف ایڈیٹر محمد علی مجاہد کی ایم پی اے مولانا ہدایت الرّحمٰن سے ملاقات

اسلام آباد(شیرافگن ) آج ماہنامہ شندور کے چیف ایڈیٹر محمد علی مجاہد اور عاصمہ عباسی نے ایم پی اےمولانا ہدایت الرحمنٰ سے ملاقات کی ۔اس ملاقات میں چترال میں سیاحت کے فروع اور صحافتی امور کے حوالے سے ایم پی اے صاحب کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ایم پی اے صاحب نے بھی اس موضوع پر اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے سیاحت اور صحافت کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔ اور بہت جلد پشاور میں اس سلسلے میں ایک اہم کانفرنس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ۔ ایم پی اےمولانا ہدایت الرحمنٰ نے عاصمہ عباسی کی کاوشو ں کو سراہا۔ اس موقع پر بہت سارے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ اور اس سلسلے میں عاصمہ عباسی نے ماہنامہ شندور کے ایڈیٹروں اور دیگر  کے ساتھ ملکر چترال میں فلاحی کام کرنے کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔

Print Friendly, PDF & Email