ٹیوشن پڑھانے والے اساتذہ کی چھان بین کا ٹاسک خفیہ ایجنسی کے حوالے

جہلم سمیت پنجاب کے 36 اضلاع میں ٹیوشن پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کی چھان بین کا ٹاسک خفیہ ایجنسی کے حوالے، محکمہ تعلیم پنجاب کو شکایات ملی تھیں کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے پرائیوٹ سکولز، اکیڈمیاں قائم ہیں پرائیویٹ ٹیوشن بھی پڑھاتے ہیں ، اگر اساتذہ پابندی کے باوجود ٹیوشن پڑھانے،اکیڈمیاں اورپرائیویٹ سکولز چلانے میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم سمیت پنجاب کے 36 اضلاع میں ٹیوشن پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کی چھان بین کا عمل شروع ہو چکا ہے ، محکمہ تعلیم نے سپیشل برانچ سے چھان بین کے لئے مدد مانگ لی ، اساتذہ کے نجی سکولز بھی بے نقاب کئے جائیں گے ، سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی پرائیویٹ اکیڈمیوں ، سکولز اور ٹیوشن پڑھانے پر پابندی کے باعث مانیٹرنگ ٹیموں اور سپیشل برانچ کو ٹاسک سونپ دیا گیاہے۔

Print Friendly, PDF & Email