محراب نبی مرحوم کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ا یشن کے پشاور یونیورسٹی میں میٹنگ

پشاور(مستنصر حسین) محراب نبی مرحوم کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ا یشن کے  پشاور یونیورسٹی کے احاطے میں  ایک اہم  میٹنگ منعقد کی گئی ۔جس میں طلباء کے علاوہ مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔میٹنگ کی صدارت منتخب ایم پی اے مولاناہدایت الرّحمنٰ صاحب نے کی ۔

میٹنگ میں موجودہ صورتحال اور سی ایس اے کی  اس حوالے سے   گزشتہ دنوں میں کیے گئے اقدامات سے  ممبر صوبائی اسمبلی  کو آگاہ کیا گیا۔ ایم پی اے  صاحب نے بھی  اس سلسلے میں اپنی  کوششوں کا ذکر کیا اور  اس ایشو کومنطقی انجام تک پہنچانے کے عزم دہرایا۔

میٹنگ کے اختتام کے بعد  طلباء ہجوم کی شکل میں قاتلوں کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے روڈ تک آگئے ۔

بعد ازاں  پشاور پریس کلب کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  خادم الاسلام اور  مولانا ہدایت الرّحمان MPAصاحب نے اپنا موقف میڈیا کے سا منے یوں بیان کیا ۔

کہ محراب نبی ولد غلام ربانی سکنہ کشم چترال کی اندوہناک موت قابل تشویش ہے. جس کے خلاف چترالی طلباء کی جانب سے پرامن احتجاج کوئی رنگ نہ لاسکا, اس لیے  اب بھی  وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اعلیٰ حکام (IG KPK police  اور chief minister سے درخوست کرتے ہیں کہ اس المیے کی ازخود نوٹس لیں.

اور میت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کوجلدازجلد عزیزواقارب تک پہنچایاجائے تاکہ ان کے دلوں کو تسکین نصیب ہو

مزید یہ کہ تفتیش کے دائرہ کار کو مزید بڑھا کے مزید ملزموں کو شامل تفتیش کیا جائے, تاکہ پشاور میں رہنے والے تمام چترالیوں میں پھیلی تشویش کا ازالہ ہوسکے.

اور جلد ازجلدحالات کی نوعیت سے ہمیں آگاہ کیا جائے.  بصورت دیگر CSA کو اپنے  تمام بھائیوں کےحقوق کیلئے سڑکوں پر آنا پڑے گا جو صوبہ گیر احتجاج  کی صورت میں ہوگا اور اس کا خمیازہ سب کو بھگتنا پڑیگا

Print Friendly, PDF & Email