محرب نبی قتل کیس کے سلسلے میں سی ایس اے کے صدر کا تھانہ پہاڑی پورہ کا دورہ

پشاور(نمائندہ زیل)  چترال اسٹوڈنٹس ایسویسی ایشن   کے میڈیا رپورٹ کے مطابق "محراب نبی قتل کیس”  کی تحقیقاتی ٹیم اپنی ذمہ داریوں کی پیروی کرتے  ہوئے  صدر CSA  عابدپیرزادہ کی سربراہی  میں تھانہ پہاڑی پورہ کادورہ کیا۔ تفتیشی افیسر اور دیگر ذمہ دران سے مل بیٹھ کر اس ایشو کی تہ تک پہنچنے کی  حتی الوسیع کوشش کی گئی۔ کیس کی نوعیت اور حالات و واقعات کو دیکھ کر ٹیم کے ممبران آپس میں صلح مشورے کےبعد حالات کو بہت حساس سمجھااور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے تمام چترالی بھائیوں کی  بیٹھک اور صلاح مشورےکو موقعے کی اشد ضروت سمجھتے ہوئے تمام چترالی بھائیوں سے کل مورخہ 26 دسمبر 2018  دوپہر ڈیڑھ بجے پرل لان بالمقابل فزکس ڈیپارٹمنٹ جامعہ پشاور میں تشریف لانے کی درخواست کیجاتی ہے۔ دوران نشست ایم پی اے  چترال مولاناہدایت الرحمان  صاحب بھی ہمیں جوائن کرینگے۔تمام دوستوں اور بھائیوں کو مطلع کرتے ہوئے ہم یہ امید ظاہر کرتےہیں کہ چترالیوں کی اتفاق اپنی مثال آپ ہے,اور غم کی اس گھڑی میں ہمیں آپ لوگوں کی مزید حوصلہ افزائی ملے گی۔

Print Friendly, PDF & Email