چترال فوک بینڈ کی طرف سے لوک ورثہ اسلام آباد میں کھوار موسیقی کی محفل

اسلام آباد(زیل نمائندہ)چترال فوک بینڈ کی طرف سے لوک ورثہ اسلام آباد میں ایک روزہ پروگرام کھوار پروموشنل ایونٹ فار یوتھ میوزیشین کے نام سے منعقد کیا گیا۔

پروگرام میں چترال سے تعلق رکھنے والے نوجوان فن کار اپنے فن سے سامعین کو محظوظ کیا۔ پروگرام میں کھوار بینڈ، کھوار فوک بینڈ، نسٹ بینڈ، اسپہ تان بینڈ اور یک زبان بینڈ نے حصہ لیا۔

موسیقی کے علاوہ ڈھول کی تھاپ پہ رقص بھی  فنکارانہ مظاہرہ کیا گیا  اور فن کار حاضرین سے  خوب داد وصول کیں۔ پروگرام  کی صدارت  اسرار صبور اور مہمان خصوصی  کے فرائض تقدیرہ  صاحبہ نے انجام دی۔

کھوار فوک بینڈ کے صدر نوید علی انجم نے کامیاب پروگرام کا کریڈیٹ  پرواگرم میں شریک خواتین و حضرات کو دیتے ہوئے کہا کہ  آج کے پروگرام کی سب سے بڑی کامیابی  کثیر تعداد میں چترالی خواتین و حضرات کی اس تقریب میں شرکت  اور ان کی دلچسپی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email