?

انٹر ہاسٹلز فٹ بال ٹورنامنٹ کی ٹرافی ایف سی پی ایس ہاسٹل چترال کے نام

چترال (نمائندہ زیل) انٹرہاسٹل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ برائیٹ فیوچر ہاسٹل اور ایف سی پی ایس ہاسٹل چترال کے درمیان ڈگری کالج گراونڈ میں کھیلا گیا جس میں  ایف سی پی ایس ہاسٹل چترال کی فٹ بال ٹیم نے بی ایف ایچ کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لیا۔  ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈگری کالج چترال کے پرنسپل پروفیسر ممتاز حسین تھےجنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ  اسطرح کے مقابلوں کا انعقاد طلبہ کی جسمانی و ذہنی صحت کے  لیے ناگزیر ہیں۔ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا طلبہ کی متوازن شخصیت سازی کے لیے نہایت ضروری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email