پرواک کمیونٹی ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن کے زیر انتظام قدیم فنکاروں کے اعزاز میں محفل موسیقی کا انعقاد

پرواک(نمائندہ زیل) ہر سال کی طرح اس سال بھی پرواک کمیونٹی ڈیولپمنت ارگنائزیشن PCDO کےزیر اہتمام گزشتہ شب اپر چترال کے مختلف علاقوں میں موجود قدیم فنکاروں اور موسیقی کے شوقین افراد کیلیے ایک محفل موسیقی کا انعقادPCDO آفس پرواک میں کیا گیا۔اس خوبصورت محفل کے  مہمان خصوصی  پرواک کے نوجوان شخصیت جناب برات جان اور صدرمحفل جناب نادر علی جان المعروف کیفتان میکی تھے۔ محفل کا  بنیادی مقصد قدیم فنکار وں اور گلوکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ  چترال کی قدیم تہذیب و ثقافت کو اپنی اصل حالت میں نوجواں نسل تک پہنچانا اور نوجوانوں کواپنی ثقافت و تہذیب  کی مثبت طریقے سے سےحفاظت  کے حوالے سے  پیغام دینا تھا۔

اس خوبصورت ثقافتی محفل میں  گلوکاروں جناب سیف الرحمن المعروف ملوک میکی،جناب ایثار ولی خان المعروف ممبار, وزیر لال، استاز حمید خان کے علاوہ جوانواں  موسیقاروں میں نوجوان گلو کار عالم سفیر،ضیاالرحمن نوجوان ستھار نواز انعام الدین اور دوسرے اہل ذوق حضرات کی کثیر تعداد نے بھر پور شرکت کی اور مختلف نئے اور پرانےگانے اور سوز ساز سے محفل کو چارچاند لگاتے ہوے داد وصول کیے۔محفل کے اختتام پر چترال کی قدیم تہذیب و ثقافت کو زندہ رکھنے اور مقامی سطح پر ثقافت کیلیے کام کرنے والےچھوٹی بڑی تنظیمات کی حوصلہ افزائی اور تعاون  کے حوالے سے نئے حکمران جماعت سے بھر پور مطالبہ کیا گیا۔  اور ساتھ ساتھ نوجوان نسل سے بھی ثقافت کے بگڑتے صورت حال کو روکنے کیلیے قدم اٹھانے پر زور دیا گیا۔

 یوں رات گئے تک جاری رہنے کے بعد صدر محفل اور مہمان خصوصی اور دیگر اہل ذوق اکابرین کے اختتامی کلمات کیساتھ یہ پررونق محفل موسیقی اپنے اختتام کو پہنچی۔

یاد رہے۔پرواک کمیونٹی ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن(PCDO) ضلع اپر چترال کی ایک غیرسیاسی، غیر لسانی اور غیر مسلکی مقامی تنظیم ہے جو گزشتہ آٹھ برسوں سے بغیر کسی تفریق کے اپر چترال کے مختلف علاقوں میں موجود عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہوےمختلف موقعوں پر اپنی آواز ایوان بالا تک پہنچانے اور ان کے حل کیلیے کوشش کرنےاور مقامی سطح پر عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے آگاہی دلوانے،

اور علاقے کے لوگوں کو سیر و تفریح کے موقع فراہم کرنےکیلیےسرگرم عمل ہے.جس کے تحت یہ تنظیم وقتا فوقتا مختلف قسم کے میٹنگز، سیمینارز، علمی و ادبی اور تفریحی  پروگرامز کے ساتھ ساتھ  کھیلوں کے مقابلے اور ثقافتی محافل کا انعقاد بھی تسلسل کے ساتھ کرتا آرہا ہے.اسکے علاوہ یہ تنظیم خصوصی افراد اور بزرگ شہریوں کی حوصلہ افزائی  اور دلجوئی کی خاطر بیشتراوقات ثقافتی  اور ادبی سرگرمیاں منعقد کرنے کیساتھ ساتھ موسیقی کے محفلوں کا انعقاد بھی کرتا آیا ہے. جس میں شامل تمام افرادکیلیے مختلف قسم کے قدیم کھانوں کا بھی بندوبست کیا جاتا ہے. جس میں نہ صرف مقامی افراد شامل ہوتے ہیں بلکہ دور دراز علاقوں سے آئے ہوے بزرگ شہری اور دوسرے افرادحصہ لیکر لطف اندوز ہوتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email