کانگو وائرس پازیٹیو کیس،بونی میں دو قصب خانوں کو سیل کردیا گیا

بونی (زیل نمائندہ)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چترال کی رپورٹ پر اے سی مستوج عنایت اللہ نے ایس ایچ او بونی، ایم یسٹی ایچ کیو ہسپتال بونی اور لایو اسٹاک کے اہلکاروں کی موجودگی میں کانگو وائرس (Congo Virus)پازیٹیوآنے پر بونی میں دوقصب خانوں کو سیل کیا۔ اطلاعات ہیں کہ دو قصب خانوں سے گوشت خرید کر کھانے سےکانگو وائرس پازیٹیو آیا ہے۔اے سی مستوج نے اس موقع پر سختی سے ہدایت کی کہ اپنے خاندانکے باقی افراد کا ٹیسٹ بھی بونی یا دوسرے ہسپتال میں کرائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ٹیسٹرپورٹ آنے کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ خاندان میں موجود باقی افراد صابرنوری ، نور الانصاری، نور الاعمر، زکریا، عائشہ شامل ہیں جو کہ ساکنہ پانشیر افغانستانکے ہیں اور بونی میں رہائش پذیر ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email