عشریت گاؤں کے ایک گھر میں سلینڈر دھماکہ 10 افرادزخمی

عشریت(زیل نمائندہ) آج عشریت کے رہائشی مولانا منظور احمد  کے گھرمیں سیلنڈر پھٹنے سے 10 افراد زخمی ہوئے جن میں تین خواتین، تین بچے، اور چار مردشامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں تین کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے ۔معمولی زخمیوں کو دورش ہسپتال پہنچا دیا  گیا ہےجبکہ شدیدزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

عشریت گیس سلینڈر دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے
Print Friendly, PDF & Email