چترال شہر کی صفائی کانظام بہتر بنانے کے لیے مشاورت

چترال (زیل نمائندہ )صدر تجار یونین چترال شبیر احمد اور سیکریٹری شاکر کا تحصیل میونسپل اتھارٹی کے عملے کے  درمیان چترال شہر کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے گفت و شنید اور مشاورت ہوئی۔اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تجاریونین اور تحصیل میونسپل  اتھارٹی  باہمی تعاون سے چترال شہر کی صفائی کے نظام کو تقویت دیں گے۔صدر تجار یونین نے تحصیل میونسپل اتھارٹی کے عملے کی کارکردگی  کو سراہا اور T.M.A چترال کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی T.M.A چترال بازار کی صفائی کے حوالے سے تعاون جاری رکھے گا۔

Print Friendly, PDF & Email