دروش میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے کو بند کردیا گیا

دروش(زیل نمائندہ) دروش بازار کے وسط میں ایک غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے کو بند کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دروش عبد الولی خان اپنے عملے کے ہمراہ دروش بازار میں گاڑیوں کے اڈہ گئےجہاں سے فلائنگ کوچ، غواگئی، فیلڈر، رافور اور دوسری  گاڑیاں دیر، چترال اور دوسرے علاقوں کو جاتی تھیں۔ اے سی دروش نے کہا کہ تحصیل میونسپل انتظامیہ نے کروڑوں روپے کی لاگت سےسرکاری اڈا بنایا ہے جہاں ہر قسم کی سہولت موجو د ہے تو پھر ان غیر قانونی اڈوں کوبند کرنا اصولی فیصلہ ہے۔انہوں نے اڈا منشی کو ہدایت کی کہ وہ فورًا یہاں سے گاڑیوں کوسرکاری اڈہ منقل کریں جہاں سے یہ سواریوں کو لے جائیں گے۔اس موقع پر احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے موصوف نے دفتر کو سِیل کردیا۔ اس موقع پر اے سی دروش نے کہا بازار کے وسط میں سرکاری اڈہ موجود ہے جس سے مسافر آسانی کے ساتھ سفر آمدورفت کرتے ہیں۔ ان غیر قانونی اڈوں کی وجہ سے گاڑیاں نکلتے اور داخل ہوتے وقت ٹریفک جام ہوتاہے اور راہ گیروں کو تکلیف ہوتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email