Zeal Breaking News

دروش میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کو بند کردیا گیا

چترال(زیل نمائندہ) چترال سے 45 کلومیٹر دور تاریحی قصبے دروش کے بازار کے وسط میں ایک غیر قانونی اڈے کو بند کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دروش عبد الولی خان اپنے عملے کے ہمراہ دروش بازار میں گاڑیوں کے اڈہ گئے جہاں سے فلائنگ کوچ، غواگئی، فیلڈر، رافور وغیرہ گاڑیاں دیر، چترال کیلئے نکلتی ہیں۔ اے سی دروش نے اڈہ کے منشی سے کہا کہ تحصیل میونسپل انتظامیہ نے کروڑوں روپے کی لاگت سے سرکاری اڈا بنایا ہے جہاں ہر قسم کی سہولیات موجو د ہیں تو پھر ان غیر قانونی اڈوں کی کیا تک بنتی ہے۔انہوں نے اڈا منشی کو ہدایت کی کہ وہ ابھی اور اسی وقت تمام گاڑیوں کو یہاں سے نکال کر سرکاری اڈے میں لے جائے مگر منشی نے کہا کہ گاڑیوں کے ڈرائیور موجود نہیں ہیں اور چابی بھی ان کے پا س نہیں ہے۔ تاہم اے سی دروش نے اڈہ کے دفتر کو تالہ لگاکر اسے سربمہر کردی اور حکم دیا کہ آئندہ یہاں سے کوئی گاڑی نہ نکلے۔ 
ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے عبد الولی خان نے بتایا کہ سرکار نے پہلے سے ٹرانسپورٹ اڈہ بنایا ہے اور یہ اڈہ بازار کے وسط میں ہے جہاں سے گاڑی نکلتے وقت اور داخل ہوتے وقت ٹریفک کو جام کرنے کا باعث بنتا ہے اور راہگیروں کو بھی تکلیف ہے اسلئے اسے بند کردیا گیا اور اسے بازار سے باہر سرکاری اڈہ منتقل کیا جارہا ہے 

Print Friendly, PDF & Email