Zeal Breaking News

افیسر خالد بن ولی کی سڑک حادثے میں جان بحق ہونے پر تعزیت

چترال (نامہ نگار) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس جمعہ کے دن صدر محمد وزیر خان کے زیر صدارت چترال کے ہوٹل میں واقع دفتر میں منعقد ہوا جس میں سرپرست اعلیٰ اتالیق حیدر علی شاہ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر نذیر احمد اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کے آعاز میں چترال کے معروف شخصیت اور نوجوان افیسر خالد بن ولی کی سڑک حادثے میں جان بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے چترال کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا گیا مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں چیمبر آف کامرس کے لئے صدر اور جنرل سیکرٹری کے مشترکہ دستخطوں سے اپریشن ہونے والی اکاونٹ الفلاح بینک میں کھولنے کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح چیمبر کے ساتھ ہمیشہ کے لئے تعاون برقرار رکھنے پر سرپرست اعلیٰ اتالیق حید ر علی شاہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جبکہ چیمبر کے بانی صدر سرتاج احمد خان کی خدمات کو چیمبر کے قیام اور اسے فنکشنل کرنے میں انتھک خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email