چترال ماڈل کالج کا اعزاز

چترال (زیل نمائندہ) چترال ماڈل کالج نزد پولو گراؤنڈ چترال کے تین طلباء نے میڈیکل اور انجینئر نگ کا لجوں کے لئے ایٹا (ETEA ) ٹیسٹ 2018 میں نمایاں کا میابی حاصل کی۔ حسیب احمد ولد خو رشید احمد موڑ دہ چترال نے میڈیکل ٹیسٹ میں512 جبکہ منیب ہا شم ولد محمد ہاشم خان مغلاندہ نے481 نمبر لیکر چترال کا کوٹہ حا صل کیا ۔اس سے پہلے انجینئر نگ کے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد UET چترال کی سیٹ چترال ماڈل کالج کے نو ر لا امین ولد نو ر صائب خان شوست یارخون کو مل چکی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email