Zeal Breaking News

کمانڈنٹ چترال سکاؤٹ اور ڈپٹی کمشنر کا دورہ بروغل

بروغل (زیل نمائندہ) کمانڈنٹ چترال سکاؤٹ کرنل معین الدین اور ڈی سی چترال خورشید عالم نے گزشتہ دنوں بروغل میں این جی اوز کے زیر نگرانی جاری مختلف پروجیکٹس کا دورہ کیا۔ جس میں پولو گراؤنڈ، سٹیڈیم، کمیونٹی ریسورس سینٹر اور پانچ عدد گیسٹ ہاؤس شامل ہیں۔ادارے کی جانب سے عمادالدین اور جبران نے مہمانوں کو جاری اور پایہ تکمیل تک پہنچنے والے پروجیکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ جس پر انتہائی پسماندہ علاقے کے عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے تعمیری کاموں کا جال بچھانے پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹ کرنل معین الدین اور ڈی سی چترال خورشید عالم نے خوشی کا اظہار کیا اور ادارے کے نمائندوں کو داد و تحسین سے نوازا۔ دونوں معزز مہمانوں نے ضلعی انتظامیہ اور پاک آرمی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔ یاد رہے کہ مذکورہ ادارہ ان پروجیکٹس کے علاوہ بروغل کے پسماندہ علاقے کے تقریبا تمام دیہات کے لئے جن میں لشکر گاز،چل مر آباد، اوقاون، اشکار واز، میدان، چکار، گریل ، کچ، جنگل کوئے، اینکی پوں، کند خون، پیچ اوچ اور یارحون لشٹ میں واٹر سپلائی سکیم پر بھی کام کررہا ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ علاقے کے عوام ادارے کے ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقے میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی جو کہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو سنوارنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email