محمودخان کو وزیراعلی منتخب کرنا احسن قدم ہے۔ امین الرحمن

چترال (زیل نمائندہ) پی ٹی آئی چترال کے جنرل سیکرٹری امین الرحمن نے پارٹی قیادت کی جانب سے محمود خان کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا نامزد کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی پالیسوں کے مطابق صوبے میں تبدیلی کا نیا دور شروع ہونے کے ساتھ ساتھ چترال کی ترقی میں بھی سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا

"پارٹی قائد عمران خان نےہمیشہ محروم اور پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے پر توجہ دیتے ہیں اور محمود خان کا تعلق بھی پسماندہ ڈویژن ملاکنڈ سے ہے۔ ملاکنڈ دویژن میں انہی کی وجہ سے بلاول زرداری، سراج الحق اور شہباز شریف کو عبرتناک شکست ہوئی اور صوبے کا بھاگ دوڑ ان کے ہاتھ میں آگئی”

ان کا مزید کہنا تھا کہ محمود خان ہمیشہ پارٹی ورکرز کا خیال رکھتے ہیں اور چترال کی پسماندگی کا بخوبی علم رکھتے ہیں اور سابق دور حکومت میں انکی وزرات میں سب سے زیادہ کام چترال میں ہوئے۔ انہوں نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے محمود خان کو وزیر اعلی بنایا ساتھ ہی انہوں نے نئے وزیر اعلی کو چترال کے دورےکی دعوت بھی دی۔

Print Friendly, PDF & Email