ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کی ماحول دشمنی، کوڑے کے ڈھیر کو آگ لگانے سے پورا علاقہ متاثر

چترال( نمائندہ زیل )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عملے نے ایک بار پھر روایتی لاپرواہی کا مظاہرہ شروع کر دیا ہے-ہسپتال کے اندرکوڑے کے ڈھیڑ کو آگ  لگانے سے  سے اٹھنے والا دھواں نہ صرف قریب کے باسیوں بلکہ دورکے علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کی صحت  کو بھی بُری طرح متاثر کرتا ہے

ہسپتال میں کچرا تلف کرنے والی مشین ہونے کے باوجود ہسپتال عملہ کچرے کو کھلے آسمان تلے آگ لگاتا ہے جس کی وجہ سے بد بو اور دھوئیں پورے علاقے پھیل جاتا ہے ۔  خود ڈی ایج کیو کے کیچن میں اس دھوئیں کی وجہ سے بری حالت بن جاتی ہے۔ اس سے قبل بھی اس لاپرواہی کی وجہ سے تین ملازمین معطل کیے جاچکے ہیں لیکن پھر بھی ہسپتال کے عملے کی لاپرواہی اور ماحول دشمنی جوں کا توں جاری ہے جس کی وجہ سے آس پاس کے لوگوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ کوڑا کرکٹ کو شہر کے اندر یا باہر آگ لگانا قانوناً جرم ہے۔

لیکن سوال یہ ہے کہ اس ساری صورتحال کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟

Print Friendly, PDF & Email