دونوں ٹانگوں سے معذور یوسف خان کا مفت علاج اور مالی تعاون کی اپیل

چترال(گل حماد فاروقی) پاک افغان سرحدی علاقے کے جوان سال یوسف خان جو کمر کی ہڈی ٹوٹنے کے بعد اب مکمل طور پر دونوں ٹانگوں سے معذور ہوچکا ہے نے مفت علاج اور مالی مدد کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یوسف خان کے والد کا تعلق افغان صوبے نورستان کے علاقے گواردیش سے تھا جو افغان جنگ میں مارا گیا تھا اور والدہ کا تعلق چترال کے اورچون گاؤں سے ہے ۔ اپنے شوہر وکیل خان کے موت کے بعد وہ واپس اپنے میکے آکر رہائش پذیر ہوئیں۔ان کا بیٹا یوسف خان تعلیم کے سلسلے میں کابل افغانستا ن میں تھا اور جہاں جب بھی کوئی پاکستان کے خلاف بولتا تو یہ ان کو منہ توڑ جواب دیتا۔ ایک دن کابل میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے کی پاداش میں جیل میں ڈالاگیا اورجب جیل سے رہا ہوا تو تورخم بارڈر سے ایک بار پھر پاک فوج زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے پاکستا ن میں داخل ہوا۔پاکستان اور پاک فوج کی محبت میں اسے کابل میں تعلیم چھوڑنا پڑا اور پاکستان میں اپنے ننیال اورچون میں قیام پذیر ہوا۔وہ ایک محنتی انسان تھا اور اپنے اہل خانہ کے لیے  رزق حلال کماتا تھا۔ ایک دن دوستوں کے ساتھ دکان کے چھت پر کھڑا ہوکر گپ شپ لگا رہے تھے کہ اچانک دکان کی چھت سے نیچے گرگئے اور ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ اسے پشاور لے جایا گیا مگر لاعلاج قرار دے کر واپس بھیج دیا گیا۔ اب حالت یہ ہے کہ یوسف خان کو مغذوری کی وجہ سے اس کی بیوی چھوڑ کر چلی گئی ۔ اورچون سے تعلق رکھنے والے تحصیلدار حاجی عبد السلام نے ہمارے نمائندے کو فون پر بتایا کہ مقامی لوگوں نے یوسف خان کے لیے ویل چئیر Wheel Chair کا بندوبست کیا ہے ۔دوبارہ ڈاکٹروں سے معائنہ کرنے کے بعد یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اگر اس کی سہی  معنوں میں علاج کیا جائے تو وہ مکمل طور پر ٹھیک بھی ہوسکتا ہے۔
یوسف خان اب اپنے ویل چئیر پر چل پھر کر رزق حلال کمانے کا کوشش تو کرتا ہے مگر اس کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت ، چیف آف آرمی سٹاف اور مخیر حضرات سے علاج کی اپیل کی ہے ۔معلومات کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ 03445755369

Print Friendly, PDF & Email