چترال میں ٹیلی نار موبائل سروس خاموش،کوئی پرسان حال نہیں

چترال (زیل نمائندہ) گزشتہ چند دنوں سے چترال میں ٹیلی نار موبائل سروس چپ سادھ لی ہے جس  کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ امر قابل توجہ ہے کہ چترال میں موبائل سروس صارفین میں سے97فیصد صارفین ٹیلی نار موبائل سروس استعمال کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کمانے کے باؤجود بھی مذکورہ کمپنی کی عدم توجہی اس امر کا غماز ہے کہ کمپنی کی نظر میں  چترالی صارفین کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ چترال کے عوام ٹیلی نار کمپنی کی اس ناروا سلوک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مقتدرشخصیات سے کردار ادا کرنے اور اس مسئلے کے حل میں آگے آنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email