ملکی کپ پولوٹورنامنٹ کا فائنل ملتوی،موسم ٹھیک ہونے کی صورت میں پیر کے دن کھیلا جائے گا

چترال(زیل نمائندہ) ملکی کپ پولوٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کے روز چترال سکاؤٹسAاور چترال پولیس Aکی پولوٹیموں کے درمیان چترال کے تاریخی پولوگراؤنڈ (چھتراروجنالی )  میں ہونا تھا لیکن گزشتہ رات چترال میں تیز بارش کی وجہ سے پولوگراؤنڈمیں زیادہ نمی کے باعث میچ کھیلنے کے قابل نہیں رہا اس لیےآج کا فائنل مقابلہ ملتوی ہوا۔بہت بڑی تعداد میں شائقین پولوفائنل مقابلہ دیکھنے کے لیے  چترال کے پولو گراؤنڈ میں جمع ہوگئے تھے اس دوران میچ ملتوی ہونے کی خبرسن کر مایوس گھروں کو لوٹے۔ پولو انتظامی کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق موسم ٹھیک ہونے اور دھوپ پڑنے کی صورت میں فائنل میچ پیر کے دن 4بجے  کھیلاجائے گا۔یاد رہے ملکی کپ پولو ٹورنامنٹ کا آغاز روان ماہ کی تین تاریخ کو ہوا تھا جس میں چترال بھرسے پولو کی 60 سے زیادہ ٹیموں کی شرکت کی تھی۔ کل ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں چترال سکاؤٹس اے ٹیم نے انجیگان گرم چشمہ کی ٹیم کو جبکہ چترال پولیس اے ٹیم نے ینگ پولوٹیم کوشٹ کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائے کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email