جشن چترال کے  ادبی اور ثقافتی پروگرامات جمعہ کے دن منعقد ہوں گے

چترال (نمائندہ زیل) ملکی کپ پولو ٹورنامنٹ اور جشن چترال کے موقع پر دوسرے پروگرامات کے علاوہ ادبی اور ثقافتی پروگرامات جمعہ کے روز گورنمنٹ پوسٹ گریجوٹ کالج آف کامرس(کامرس کالج) کے ہال میں منعقد ہوں گے۔ پروگرامات کا آغاز ادبی سیمینار سے ہوگا جو صبح نو بجے کالج کے ہال میں ہوگا۔کھوار موسیقی ماضی ،حال اور مستقبل کے موضوع پر اس سیمینار میں مکرم شاہ،مولانگاہ نگاہ اور ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی (تمغئہ امتیاز) اپنے مقالات پیش کریں گے۔ اس دوران ثقافتی وکاروباری سٹال بھی لگائے جائیں گے جس میں  روایتی کھانے،قیمتی پھتر،دستکاری،مقامی مشروبات،اونی مصنوعات،کھوار کتابیں،کالاشہ ثقافت،نوادرات،خشک میوہ جات اور روایتی لباس  شامل ہوں گے۔ نماز جمعہ کے بعد ُکل چترال محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں چترال بھر سے شعراء شرکت کریں گے۔ رات کو گورنر کاٹج چترال میں ثقافتی محفل سجے گی جس میں لوک اور روایتی موسیقی سے حاضرین محظوظ ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email