چترال(زیل نمائندہ) ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں کی طرح چترال بھر میں بھی میڈیکل اسٹور بند رہے جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔ چترال شہر میں واقع ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل مریضو ں کے ساتھ آنے والوں نے ادویات کی کمی کی شکایت کی جبکہ ہسپتال کے ایک ذمہ دار کے مطابق ہسپتال کے اسٹور میں ادویات کی فی الحال کمی نہیں ہے جبکہ ہڑتال طویل ہونے کی صورت میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ ضلع بھر کے مختلف قصبات دروش، بونی، ایون، کوغذی، وریجون، شاگرام،مستوج، بریپ، اویر،تارشیشی کوہ ، ارندو، شوغور، کوشٹ ، ریشن اور دوسرے مقامات پر میڈیکل مکمل طور پربند رہے ۔ چترال شہر میں قائم میڈیکل اسٹوروں کے پچاس سے ذیادہ مالکان نے چترال پریس کلب کے سامنے دھرنا دئیے رکھا جوکہ نماز مغرب تک جاری رہا۔ میڈیکل اسٹوروں کی بندش کی وجہ سے ڈاکٹروں کی پرائیویٹ کلینک بھی متاثر نظر آئے جہاں آنے والے مریضوں کی تعدادبہت کم رہی جبکہ بعض کلینک بھی بند رہے جن کے ساتھ پرائیویٹ لیبارٹری بھی بند پائے گئے۔ پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کے صدر عمران حسین اور دوسرے سینئر رہنما فخر عالم ، نور احمد خان، محمد حسین اور دوسروں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ چترال کی کیمسٹ برادری ملاکنڈڈویژن اور صوبے کی سطح پر ایسوسی ایشن کی کال پر لبیک کہتے ہوئے اس ہڑتال کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اسراراللہ نے بتایاکہ چترال شہر سے باہر واقع بونی، دروش اور گرم چشمہ کے ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ تمام رورل ہیلتھ سنٹروں اور بیسک ہیلتھ یونٹوں میں ہنگامی حالت کے تحت تمام ادویات مہیاکیے جارہے ہیں اور میڈیکل اسٹوروں کی بندش سے مریضوں کو ادویا ت کے حصول میں کسی تکلیف کا سامنا نہیں ہوا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان ہسپتالوں میں ادویات کی اتنی بڑی اسٹاک موجود ہے کہ ہڑتال طول پکڑنے کی صورت میں ہم کئی مہینوں تک ادویات فراہم کرسکتے ہیں۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023