چار روزہ پولیو مہم چترال کے تمام علاقوں میں شروع

چترال (زیل نمائندہ )بچوں میں پولیو  کی بیماری کے خلاف چترال کے تمام علاقوں میں چار روزہ پولیو  مہم کا آغاز پیر کے دن سے شروع ہو چکا ہے جو جمعرات تک جاری رہے گا۔ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز چلڈرن ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا گیا جس میں ڈی ایچ او،ای پی آئی کوارڈینیٹر سمیت ڈاکٹرزاور پولیو مہم کے اہل کار موجود تھے۔ مہم کےلیے 505ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ضلع بھر میں گھر گھر جاکر  69400بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ اس موقع پر ڈی ایچ اوڈاکٹر اسراراللہ اور ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر فیاض رومی نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں پولیو ٹیم سے تعاون کریں۔

Print Friendly, PDF & Email