چترال میں میڈیکل سٹور مالکان کی ہڑتال ،مریض رُل گئے

چترال (زیل نمائندہ) چترال کی کیمسٹ برادری اور فارما ڈسٹری بیوشن سیٹ اپ کے مالکان نے ڈرگ ایکٹ 1976ء میں ترمیم کے ذریعے صوبائی حکومت کی طرف سے رواجی اور فارمیسی کٹیگری سی لائسنسوں کے یکسر خاتمے کے خلاف غیر معینہ مدت تک کے لئے ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کی رو سے آج چترال میں تمام میڈیکل سٹورز اور فارما ڈسٹری بیوشن سیٹ اپ بند رہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا ہوا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت علاقے کے تمام ٹی ایچ کیوزہسپتالوں کے احاطے میں موجود میڈیکل سٹور کی بندش کی وجہ سے مریضوں اور اڈینڈنز رُل گئے اور ادویات کی خریداری میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

Print Friendly, PDF & Email