وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ محمد کوثر کوثر ایڈوکیٹ صدر مسلم لیگ ن تحصیل چترال

چترال(نمائندہ زیل) پاکستان مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں  ۔  یہ بات محمد کوثر کوثر ایڈوکیٹ صدر مسلم لیگ ن تحصیل چترال  نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا  کہ پاکستان کے پرامن فضا کو ایک بار پھر بارود کی بدبو میں دھکیلنے کی کوشش کیا جارہا ہے۔ محب وطن قیادتوں کے راستے روکنے اور عوام کی رائے پہ قدغن لگانے کی سازشیں سوائے پاکستان کے دشمنوں کے اور کسی کے نہیں ہوسکتے ایسے ہتھکنڈوں سے جمہوریت کا راستہ روکنے والے پاکستان کے خیرخواہ نہیں۔ ہم مقتدر حلقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان گھناونے چہروں کو بےنقاب کیا جائے تاکہ ایسے کاموں کا سدباب کیا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email