گزشتہ اٹھارہ گھنٹوں سے بالائی چترال کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب، نظام زندگی مفلوج

اپرچترال (زیل نمائندہ) گزشتہ اٹھارہ گھنٹوں سے اپر چترال کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہے جس کی وجہ سے روزمرہ کا معمول بری طرح متاثر ہوچکا ہے۔ عوامی حلقے مطالبہ کررہے ہیں کہ محکمہ پیڈو اور پیسکو کے حکام ٹرانمیشن لائینوں کو درست کرکے بجلی کی بلاناغہ فراہمی کو یقینی بنائے۔باخبر ذرائع کے مطابق گولین گول پاور ہاؤس میں سرپلس بجلی موجود ہے اس کے باؤجود پیسکو حکام چترال میں بھی پشاور جتنی لوڈ شیڈنگ کرنے پر مصر ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر گولین گول  پن بجلی گھر سے پیدا ہونے والی بجلی کو مکمل استعمال نہیں کیا گیا تو وہ مشینوں کو متاثر کر سکتی ہے۔

یاد رہے چترال میں بجلی کے بلوں کی سو فیصد ریکوری ہوتی ہے اسی وجہ سے چترال کے لئے علیحدہ گریٹ اسٹیشن بنا کے تیس میگاواٹ تک بجلی چترال کو دیاگیا ہے۔ بلوں کی سو فیصد ریکوری اور سرپلس بجلی ہونے کے باؤجود چترال میں روزانہ چار سے پانچ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email