ملکی کپ پولوٹورنامنٹ چترال کے تاریخی پولوگراؤنڈ میں شروع

چترال (زیل نمائندہ) ملکی  کپ پولوٹورنامنٹ چترال کے پولوگراؤنڈ میں جمعہ کے دن سے شروع ہواہے جس میں چترال بھر سے ساٹھ سے زائد  پولوٹیمیں شرکت کریں گی۔افتتاحی میچز سے پہلے ٹرافی کی تقریب رونمائی ڈی سی ہاؤ س میں منعقد ہوئی جس میں پولو کے کھلاڑیوں کے علاوہ پولو شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افتتاحی دن آٹھ مقابلے ہوئے جس میں چترال سکاؤٹس اے، چترال لیویز اے، گہکیرگرین، کوشٹ ریڈ، چترال سکاؤٹس ڈی، پولیس بی، اویر اے اور چترال اے کی پولو ٹیموں نے اپنے مقابلے جیتے۔پولو ٹورنامنٹ دس دن تک جاری رہے گا اور فائنل مقابلہ 13مئی کو ہوگا۔

یاد رہے چترال میں سالانہ بہار کے موسم میں ڈسٹرکٹ  کپ پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوتا تھا اور اس سال ضلعی انتظامیہ کی طرف سے  "ملکی کپ پولو ٹورنامنٹ "کے نام سے پرانی روایت کو دہرایا گیا ہے۔ ملکی کپ پولو ٹورنامنٹ پہلی بار 1928ء میں منعقد ہو ا تھا جس میں تورکھو کی پولو ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email