معروف ماہر زراعت عظیم اللہ انتقال کر گئے

چترال (زیل نمائندہ)تورکھو شاگرام سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر زراعت اور سماجی شخصیت عظیم اللہ حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے بدھ کے روز انتقال کرگئے۔مرحوم آغاخان رورل سپورٹ پروگرام میں زرعی آفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دیے اور سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زرعی شعبے سے بھی وابسطہ رہے۔ چترال میں زراعت کی ترقی میں ان کا بڑا کردار رہا ہےاور مختلف زرعی تنظیمات کے زریعے زرعی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ریڈیو پاکستان چترال کے زرعی پروگرام کشمان میں عظیم اللہ گزشتہ کئی سالوں سے زرعی مشوروں سے کاشتکاروں کی راہنمائی کرتے رہے۔مرحوم کی نماز جنازہ مورخہ 3مئی ،بروز جمعرات بوقت دن 1.30 بجے جغور دواشیش میں‌ادا کی جائیگی۔

Print Friendly, PDF & Email